24 اکتوبر، 2021، 12:26 PM

کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی ٹیم ایک گھر کے پاس پہنچی تو مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوجی اہلکار شامل ہیں، واقعہ کے بعد تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News ID 1908620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha